لندن (مانند نیوز ڈیسک) ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جبکہ شہزادہ چارلس اور شہزادہ ولیم شاہی محل میں موجود ہیں۔غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے معالج ان کی صحت سے متعلق فکرمند ہیں جبکہ ملکہ طبی نگرانی میں رہیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 86 سالہ ملکہ برطانیہ کو نجی گاڑی کے ذریعے لندن کے کنگ ایدورڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی طبیعت کے باعث رواں ہفتے ان کی تمام سرکاری مصروفیات بشمول روم کے سفر کو یا تو منسوخ یا پھر ملتوی کیا جاسکتا ہے۔برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ شاہی محل کی جانب سے آنے والی خبر پر پورا برطانیہ فکر مند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے