اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے ہورہی ہے، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ آج کلبھوشن یادیو عدالت آ رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی اتنا خوف کیا ہے، مجھے تو آج آتے آتے بھی پندرہ منٹ لگ گئے۔پاکستان اور افغانستان کے میچ کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ رات میچ دیکھنے ک لیےوقت نہیں تھا۔صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ حکومت آپ کوگرفتارکرنےکاپلان بنارہی ہے، جس پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے کی کوشش تو بڑی دیر سے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بات سماعت کے بعد کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی غلط ٹکر چل جائے، بعد میں بات کروں گا ، جیل میں جاکر اور خطرناک ہو جاؤں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے