اسلام آباد(نمائندہ مانند)شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ورلڈ فزیکل تھیراپی ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اسلام آباد: شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ورلڈ فزیکل تھیراپی ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد صحافیوں میں فزیکل تھراپی کے حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا۔

تقریب کے دوران 60 صحافیوں کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے فزیو تھراپسٹ نے مفت مشاورت فراہم کی۔

اس موقع پر ایک لیکچر بھی دیا گیا جس میں شفا انٹرنیشنل کے شعبہ بحالی کے سربراہ کاشف خان نے بتایا کہ کس طرح جسمانی تھراپی اوسٹیو آرتھرائٹس کے انتظام میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ عالمی فزیکل تھراپی کے دن کے موقعے پر ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے مریضوں کی بہتری کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا  کہ اس وقت دنیا کی تقریبا 12فیصد آبادی کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہے اور اس میں سے 80 فیصد افراد ترقی پذیر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور بنیادی طبی سہولیات، تعلیم کی سہولیات اور برابری کے حقوق سے محروم ہیں معذور افراد کسی بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں انہیں طبی سہولیات کے علاوہ عزت و تکریم، تعلیم، روزگار، برابری کے حقوق بھی چاہیے ہوتے ہیں جس کے لئے ڈاکٹرز، حکومت، سماجی تنظیموں اور عام عوام کو مل کر کام کرنا ہو گا تا کہ وہ معاشرے میں ایک مثبت اور کارآمد شہری کی طرح اپنا کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیاء نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زعیم ضیاء نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس عوام میں بیداری پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ فزیکل تھیراپی ڈے ہر سال 8 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سال کا تھیم تھا "اوسٹیو ارتھرائٹس ایک عالمی مسئلہ” شفا انٹرنیشنل ہسپتال، بحالی کے شعبہ نے مشقوں کی مدد سے اوسٹیو ارتھرائٹس کی روک تھام اور انتظام میں فزیکل تھراپی کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد سرگرمیاں انجام دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے