راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے۔ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دے گئی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ عبدالشکور شادکے استعفیٰ کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے،غریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ابھی تک صوبوں میں گورنرنہیں لگاسکے۔یہ غربت مٹاؤ نہیں،غریب مکا ؤ پالیسی لائے ہیں۔یہ انقلابی نہیں،سیلابی ہیں۔خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یوٹرن آگیا،امدادنہیں،حکم نامے آرہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے