کراچی (مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یواے ای) کے مزید 2 طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف ممالک سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح بھی متحدہ عرب امارات  کے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔برادر ملک کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16 پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا۔ قبل ازیں جمعرات کے روز بھی 2 پروازیں متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے