ہنگو (مانند نیوز) ہنگو تھانہ سٹی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب3خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت 7جرائم پیشہ افردکو گرفتار کرلیاہے۔گرفتارملزمان میں 2منشیات فروش بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوآصف بہادر(PSP) کے واضح احکامات کی روشنی میں ہنگو ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اورخطرناک اشتہاری مجرموں کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کی عملداری کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگوتھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،اچانک چھاپوں کے تسلسل میں پولیس نیشہرکیمختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب3 خطرناک مجرم اشتہاریوں سمیت 7جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا اوران کیقبضہ سے 2کلاشنکوف،3پستول،2رائفل،210مختلف بور کے کارتوس اور4چارجرز برآمد کئے گئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کار روائیوں کیدوران 5775گرام چرس اور201گرام ائیس برآمد کرکے2منشیات فروشوں شاہ فیصل اورمحمدعادل ساکنان گنجیانوکلے کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود خان نے گرفتارملزمان اور برامد اسلحہ ومنشیات میڈیا کے سامنے پیش کیا اور واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر پولیس کے نشانے پر ہے اور بھت جلد ان سب انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔