پبی (نمائندہ مانند) صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی زیر صدارت ضلع نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ قراۃ العین وزیر اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے ان کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی ادریس خٹک اور تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک بھی ان کے ہمراہ تھے صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے متاثرین کی بھرپور مدد اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دیئے