اسلام آباد (مانند نیوز) نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ورلڈ فزیوتھراپی ڈے منایا گیا جس میں طلباء، فیکلٹی اور فزیو تھراپسٹ نے شرکت کی۔ کالج آف فزیکل تھیراپی نے اس سلسلے میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا جس میں سیمینار، آگاہی واک اور فری میڈیکل کیمپ شامل ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فزیکل تھراپی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور تعلیم کو فروغ دیا جا سکے۔چیف آپریٹنگ آفیسر نارتھ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز افسر خان  نے مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کیا اور اکیڈمک کمیٹی کے ممبران جن میں ڈاکٹر سبحان الرحمن برکی، ڈاکٹر عزیر احمد اور ڈاکٹر عبیدہ آرزو اور ڈاکٹر فیضان  الرحمان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سماجی، عملی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبوں میں فیکلٹی اور ادارے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر دانش علی خان، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن NWIHS، ڈاکٹر سبحان الرحمان ایچ او ڈی، فزیکل تھراپی، ڈاکٹر عزیر خان نے فزیو تھراپی کے کردار، اہمیت، مستقبل کی سمتوں، تاریخ اور تشخیصی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنی پریزنٹیشنز دیں۔ انہوں نے بتایا کہ طبی تعلیم، بحالی اور معذوری سے بچاؤ میں فزیو تھراپی کا کلیدی کردار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے