ہری پور(مانند نیوز) واپڈا ملازم فاروق شاہ سکنہ ڈھینڈہ سوکا کے ڈیرہ مال مویشیاں میں نامعلوم درندے نے شام کے وقت داخل ہو کر جانوروں پر حملہ کر دیا۔متعدد جانور زخمی کر دئیے جبکہ ایک بکری کی گردن توڑ کر خون پی کر غائب ہو گیا،واضح رہے کہ چند روز قبل پنیاں گاوں میں بھی احسن خان کے ڈیرے پر نامعلوم خونی درندے نے رات کو حملہ کرکے لاکھوں مالیت کی 5 بکریوں سمیت ایک بچھڑے کو مار کر خون پینے کے بعدغائب ہو گیا تھا۔خونی درندے کی موجودگی کی اطلاع پر علاقہ عوام میں خوف و ہراس کی فضاء،محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ سے اس درندے کو ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ خونی درندہ عوام الناس کے دیگر قیمتی جانوروں اور لوگوں کو نقصان نہ پہنچا سکے۔*

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے