ہریپور (مانند نیوز ) میڈیا کے جگانے پر ضلعی انتظاميہ جاگ گٸ ۔ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، تعلیم، زراعت، آبپاشی، ٹی ایم ایز اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں جن میں آگاہی مہم، فوگ سپرے، ڈینگی وارڈ میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور ڈینگی سے متاثرہ یونین کونسل میں نگرانی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔