بنوں (مانند نیوز) قانونی مشاورت مکمل, قبضہ گروپ کے خلاف آخری حد تک جانے کا اعلان۔بنوں کے ممتاز قانون دان مطیع اللہ جان ایڈوکیٹ سے نیشنل پریس کلب رجسٹرڈ بنوں کے جنرل سیکرٹری روفان خان کی ملاقات،دونوں کے مابین سول جج نمبر 11 کے عدالتی فیصلے پر مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے مشاورت مکمل،جبکہ پریس کلب بلڈنگ میں قبضہ گروپ و نام نہاد کاروباری صحافیوں کی جانب سے محکمہ اطلاعات کارڈ ہولڈرز و رجسٹرڈ صحافیوں کو داخل ہونے سے روکنے پر پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا – رٹ میں ٹی ایم اے بنوں ،محکمہ اطلاعات، محکمہ انڈسٹریز پشاور ڈی جی اور پریس کلب بنوں صدر اور جنرل سیکرٹری کو فریق بنا لیا گیا ہے کیونکہ پریس کلب بنوں بلڈنگ ایگریمنٹ کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر رجسٹرڈ صحافیوں نے ٹی ایم اے بنوں اور محکمہ اطلاعات میں پہلے بھی شکایتی درخواست جمع کرائی تھی لیکن رجسٹرڈ صحافیوں کی شکایت پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا مجبوراً پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کی ٹی ایم اے بنوں نے 1996 میں پریس کارڈ ہولڈرز صحافیوں کو زمین کی اجارہ داری دی اور ایک ایگریمنٹ کیا گیا اس ایگریمنٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر اس پلاٹ پر رجسٹرڈ صحافیوں کو روکنے کی کوشش کی گئی یا اس ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کی گئی تو اس وقت پریس کلب بنوں کی عمارت کی اجارہ داری منسوخ کر دی جائے گی 2014 میں چند نام نہاد و کاروباری صحافیوں نے محکمہ انڈسٹریز سے صحافیوں کے نام پر پریس کلب بنوں این جی او رجسٹرڈ کروائی لیکن اس این جی او کے زریعے صحافیوں کو مراعات دینے کی بجائے صحافیوں کے بنیادی حقوق سلپ کیے گئے اس این جی او کی رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے