سوات (مانند نیوز) رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر اصغر خان نے کہا کہ رفاہ یو نیورسٹی صرف اعلٰی تعلیم کی درسگاہ نہیں بلکہ ایک بہترین تربیت گاہ بھی ہے۔علاقائی حالات کے پیش نظر رفاہ یو نیورسٹی اس ریجن کے طلبہ کو پچاس فیصد رعایت دے رہی ہے جبکہ مختلف سکالر شپ بھی آفر کئے جار ہے ہیں۔وہ گزشتہ رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ کے زیر اہتمام ودودیہ ہال سیدوشریف سوات میں سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رفاہ یو نیورسٹی صرف اعلی تعلیم کی درسگاہ نہیں بلکہ ایک بہترین تربیت گاہ بھی ہے جہاں نئی نسل کو بہترین ماحول میں تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ اسلامی اصولوں کے عین مطابق تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نت کہا کہ علاقائی حالات کے پیش نظر رفاہ یونیورسٹی اس ریجن کے طلبہ کو پچاس فیصد رعایت دے رہی ہے۔ جبکہ مختلف سکالر شپ بھی آفر کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رفاہ یونیورسٹی نے 2002میں اپنے تعلیمی سفر کا آغازکیا۔اور الحمداللہ آج نجی سطغ پر رفاہ کو دوسری پوزیشن کا اعزاز حاصل ہے۔جبکہ پاکستان کی تمام جامعات میں رفاہ کی بارہویں نمبر ہے۔اس موقع پر مختلف شعبوں کے سربراہان نے ڈاکٹر رفیع اللہ(چیئرمین لیبارٹری ٹیکنالوجی)،ڈاکٹر مشتاق احمد (چیئرمین سافٹ وئیر انجینئرنگ)،ڈاکٹر حامد حسین (چیئرمین فیذیکل تھراپی)،ڈاکٹر افتخار احمد (چیئرمین رفاہ سکول آف لیڈر شپ)،ڈاکٹر جاوید اقبال (چیئرمین سوشل سائنسز)نے اپنے شعبوں کی اہمیت اور مستقبل میں ان پروگرامز کی افادیت پر روشنی ڈالی۔اور والدین سے اپنے بچوں کورفاہ میں تعلیمی سفر کے لیے بجھوانے کی درخواست کی۔تقریب سے خطواب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی،پروفیسر ڈاکٹر اسرالحق نے بھی اس ریجن میں رفاہ کے قیام خوش آئندہ قراردیا۔اور اس درس گاہ کے کردار کو سراہا۔تقریب کے آخر میں مہمانو ں میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔