ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلز میں ترقیا تی منصو بوں کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کی۔اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپاٹمنٹ کی جانب سے منصو بوں کے حوا لے سے بریفنگ دی۔ایبٹ آباد کی مختلف یونین کونسلز جن میں بانڈہ پیر خان دلولہ، بوئی,کمنگ، پٹن کلاں,نمبل بکوٹ بیروٹ کلاں ملکوٹ, پلک, سیر غربی, سیر شرکی, نگری ٹوٹیال, گورینی, لورہ اور پھلہ شامل ہیں اور اس پروجیکٹ سے139217 لوگ مستفید ہوں گے۔ پروجیکٹس میں 73 پی سی سی روڈز, 7 سنگل روڈز اور 30 واٹر سپلائی پروجیکٹس شامل ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔