جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے مین بازار باب خیبرکے مقام پر پولیس عرصہ دراز سے مال بردار گاڑیوں سے بھتہ لے رہے تھے جAس پر گزشتہ روز جمرودپریس کلب کے سابقہ صدرصحافی اول شیرنے ایک ویڈیو اپنی فیس بک پر شیئرکی جس میں پولیس اہلکار مال بردارگاڑیوں سے بھتہ وصول کررہے ہیں شوشل پر ویڈیو کی وائرل ہونے پر ڈی پی او خیبرنے فوری کاروائی کرتے ہوئے جمرودمین بازار آڈہ پر تعینات انچارج سمیت 21 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اور ان کی تنخواہیں بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں معطل پولیس اہلکاروں میں آڈہ انچارج اے ایس آئی حامد خان، اے ایس آئی مینت خان، ایچ سی بلال خان، ایس سی فاتح خان، کانسٹبل شورنگ، کانسٹبل خانداد، کانسٹبل ایمل خان، کانسٹبل زاکراللہ، کانسٹبل عبدالرشید،کانسٹبل صدام خان،کانسٹبل واجدخان، کانسٹبل عامر محمد، کانسٹبل مرتضی،کانسٹبل میرداد،کانسٹبل حسین، کانسٹبل محمدسیراج،کانسٹبل لطیف،کانسٹبل لعل بت،کانسٹبل فضل اکبر،کانسٹبل شرافت،کانسٹبل گلاب شیرشامل ہیں مزید تفتیش کیلئے ڈی پی او خیبر نے تمام معطل پولیس اہلکاروں کو پولیس لائن حاضرکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔عوام نے ڈی پی اوخیبرکی کاروائی پر خوشی کا اظہارکیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر پر بھی پولیس اہلکار عوام کو تنگ کررہے ہیں اور ڈرائیوروں سے بھتہ لے رہے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کریں۔