اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کہ ہوس میں اتناdesperateاورگر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کوالیکشن اورسیاست سے نتھی کررہاہے۔منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ انشاء اللہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پہ آئین اورادارے کی بہترین روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے،انشاء اللہ۔