اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ربائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔ انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ سٹیٹس کوبرقرار رکھا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی گزشتہ روز کی تقریر بہت اہم ہے۔ انہوں نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی حکومتی اور وکلاء کی کوششوں کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی، حکومتی اوربار وکلا ء کی مقدمات اپنے حق میں کروانے کیلئے مہمات انتہائی قابل مذمت ہیں چندمیڈیا گروپ بھی ان حکومتی کاوشوں میں حصہ دار ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے