واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے  86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا، 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے اور ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے۔ جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ کیلیفورنیا، ایڈاہو، مونٹانا، اوریگون، یوٹا، واشنگٹن اور وائمونگ سمیت 7 امریکی ریاستوں میں 90 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہے جس سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے