نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگنے سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک 13 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سکندر آباد شہر میں  پیش آیا، بھارتی پولیس  نے کہا کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای سکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا، شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، پولیس اور فائر فائٹرز نے چار منزلہ عمارت کی بالائی منزلوں سے ہوٹل کے مہمانوں کو باہر نکالنے کے لیے کرینوں اور دیگر آلات کا استعمال کیا۔انتظامیہ نے کہا کہ پہلی اور دوسری منزل پر رہنے والے دھوئیں کی زد میں زیادہ  آگئے اور سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی نیچے والی منزلوں پر ہوئیں۔ کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ بھی لگائیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے