پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان جمال شاہ مہمند اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر جنید خالد کی نگرانی میں دارالکفالہ کے سپرنٹنڈنٹ اسماعیل ٹکر اور انکی ٹیم نے نوشہرہ روڈ، شمسی روڈ، پاکستان چوک، ملاکنڈ چوک، بجلی گھر، مین اڈا، کسئی، بنک روڈ، شہیدانوں بازار، چاٹو چوک، چارسدہ چوک سمیت دیگر چوکوں پر کاروائی کرتے ہوئے درجنوں گداگر خواتین، بچے اور مردوں کو گرفتار کر کے دارالکفالہ منتقل کر دیا۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے جاری احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر سمیت ضلع مردان کو پیشہ ور گداگروں سے پاک کرنے اور نشئی افراد کو علاج معالجہ کے لئے سوشل ویلفیئر کے بحالی مراکز منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیشہ ور گداگروں کے خاتمے کیلئے فیصلہ کن آپریشن شروع کیا گیا ہے اور صوبہ بھر کی طرح مردان کو گداگری کی لعنت سے مکمل پاک کیا جائے گا پیشہ ور گداگروں کے خلاف قانونی کاروائی جبکہ مجبور گداگروں کو دارالکفالہ منتقل کرکے معاشرے کے مفید شہری بنایا جا رہا ہے۔