اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) مشرقی دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہونے کے باعث فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے وارننگ جاری کر دی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب مشرقی دریاؤں میں سیلاب کے خدشہ کے باعث وارننگ جاری کر دی گئی۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے کہا کہ مون سون ہوائیں کیچ منٹ ایریاز میں طوفانی بارشوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ بھارت میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے 17 ستمبر سے دریائے راوی، دریائے ستلج اور دریائے چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے، 18 ستمبر سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ جبکہ متصل ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔