سوات(نمائندہ مانند) سوات کبل میں دھماکہ ، کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاع۔تفصیلات کے مطابق سوات سے ملحقہ کبل کے علاقے برہ بانڈئی کوٹکے میں دھماکے کے نتیجے میں رکن امن کمیٹی ادریس خان سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
ڈی پی او زاہد مروت کے مطابق شہید افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔
ضلع سوات دھماکہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا نوٹس۔وزیر اعلیٰ نے آئ جی پولیس سے واقعے کی ریپورٹ طلب کر لی۔وزیر اعلیٰ کا غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، ۔واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، محمود خان۔ شہید ہونے والوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، محمود خان۔ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، وزیر اعلیٰ محمود خان۔