سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خوشی کے لمحات اور مختلف تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں اور ایسے رجحانات ضلع میں پر امن فضاء کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کے لئے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے