کرم (مانند نیوز ڈیسک) پاک افغان بارڈر درگٸی چیک پوسٹ پر افغانستان کی طرف سے فاٸرنگ دو جوان شہید۔ایک  زخمی ہونے کی اطلاع۔پاک افغان بارڈر ایریا غوزگڑھی آپرکرم سے آمدہ اطلاعات کے مطابق 113 ونگ کرم ملیشاء کے جوان درگٸی چیک پوسٹ  میں کچھ ضروری مرمت کام کر رہے تھے۔اس دوران افغان بارڈر پار افغان ملیشاء چیک پوسٹ سے ان کے اوپر فاٸیرنگ شروع ہوٸی جس کے نتیجے میں ناٸیک مویز خان آفریدی، سپاہی نیک رحمان،سپاہی عرفان خان شدید زخمی ہوۓ جنہیں بعد آذاں پاڑہ چنار ملیشاء ہیڈکورٹر منتقل کردیا گیا جہاں دو جوان  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ اپنی جان جان آفرین کے حوالے کرتے ہوۓ شہادت کے بلند مرتبے پر فاٸز ہوۓ اور اپنی مٹی پر قربان ہونے والے شہداء کی لیسٹ میں ہمیشہ کے لیے شامل ہوۓ۔ دونوں شہداء کے جنازے پاڑہ چنار ہیڈ کوارٹر میں ادا کیے گٸے۔ جنہیں اپنے آباٸی علاقوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جاۓ گا۔ ذرایع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی جوابی فاٸرنگ کی ہے اور کافی دیر تک دو طرفہ فاٸیرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے