لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے، حکومت لوگوں کو ہراساں کر رہی ہے تاکہ تحریکِ انصاف کے ساتھ کوئی کام نہ کرے، عمران خان کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جا رہی ہے،۔انہوں نے کہا کہ چند طاقتورطبقوں نے ملک کو شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ رات سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا، وہاں سے ایف آئی اے اہلکار لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لے گئے، ایف آئی اے کے اقدامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کا احترام کرنے والے انسان ہیں،انہوں نے عدالتوں پر حملہ نہیں کیا، کسی بینچ میں بغاوت نہیں کرائی۔اسد عمر نے کہا کہ 17 جولائی کو کسی کو شک نہیں رہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی کو بی ایم ڈبلیو نہیں بھجوائی، عمران خان کو کسی خلائی مخلوق کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ  آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر عام آدمی کا گلا گھونٹا جارہا ہے، انہوں نے پھر سوشل میڈیا کو بند کرنے کی کوشش کی، عمران خان کی تقریرچینل پربند کی توسوشل میڈیا پرآسمان پر چلی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے