چکدرہ(مانند نیوز)سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رفاہ یو نیورسٹی کا ایک اور اہم اقدام۔ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سوات روانہ کیا۔سوات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ ہونے سے قبل رفاہ ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ٹیم اور طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے ڈا ئر یکٹر رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس ڈاکٹر اصغر خان نے کہا کہ رفاہ یو نیورسٹی صرف تعلیم ِدرسگاہ نہیں بلکہ ایک ویلفیئر ادارہ بھی ہے۔متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے رفاہ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ نے کا م کا آغاز کیا تھا۔رفاہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ،سٹوڈنٹ سروسز،سٹوڈنٹ کلب نے نہایت ہی بہترین طریقے اور تیزی سے کام کرتے ہو ئے چارسدہ اور دیگر علاقوں کی متاثرین تک امداد پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ اب رفاہ یو نیورسٹی کا ایک امدادی کارواں سوات متاثرین کے لیے نکل رہی ہے۔جس میں اشیائے خوردونوش،خشک مصنوعات،آٹا،چاول،دالیں چینی،چائے،کپڑے اور بچوں کے لیے مختلف تحائف شامل ہیں۔متاثرین کیساتھ بھر پور تعاؤن کی جائیگی۔اس موقع پر رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ سٹوڈنٹ سروسزڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر رفیع اللہ،مار کیٹنگ ایگزیکٹیو روح اللہ سمیت فیکلٹی اور طلبہ بھی موجود تھے۔