چترال (مانند نیوز) چترال میں چوتھا  انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس کا آغاز ہوا  جو تین دن جاری ہے گا۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس چترال کے شعراء اور ادیبوں کی تنظیم انجمن ترقی کھوار کی دعوت پر بلایا گیا ہے جس میں یورپ کے سات ممالک سے بھی  پی ایچ ڈی سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔ پہلا ہندوکش انٹرنیشنل کلچرل کانفرنس 1970 کو ڈنمارک میں منعقد ہوا تھا۔ دوسرا اور تیسرا کانفرنس بالترتیب  چترال میں سال 1990 اور 1995منعقد ہوا تھاجس کے مقالہ جات آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے چھاپے تھے۔اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی دو سو مندوبین  شرکت کررہے ہیں  جس میں محتلف موضوعات پر96 مقالے پیش کئے جائیں گے ان مقالوں کو کیمبرج یونیورسٹی لندن شائع کرے گی۔انجمن ترقی کھوار کے صدر شہزادہ تنویر الملک ایڈوکیٹ نے اس بین الاقوامی  ثقافتی کانرنس کے اعرض و مقاصد بیان کئے۔کانفرنس میں حصہ لینے والے  ملکی اور غیر ملکی پی ایچ ڈی  ہولڈرز محقیقین  اور پروفیسرز نے اسے اس حطے کیلئے نہایت مفید قراردیا۔ امریکی خاتون پروفیسر ڈاکٹر الینا  نے کیلاش اور کھوار زبان پر پی ایچ ڈی کی ہے جو کیلاش زبان کے ساتھ ساتھ اردو بھی نہایت روانی سے بول لیتی ہے وہ اس کانفرنس کے فوائد  بیان کررہی ہے۔ثقافت پر اس بین الاقوامی کانفرنس میں  محتلف زبانوں، ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ، جغرافیہ، روایتی کھیل، ناپید ہونے واہے رسم و رواج، زبان اور دیگر موضوعات  ملکی اور غیر ملکی محقیقین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ہندوکش ریجن میں رہنے والے محتلف اقوام کی زبانوں، ثقافتی اقدار اور حتم ہونے والے روایتی کھیلوں کی تحفظ کیلئے بھی سفارشات پیش کی جائے گی۔چوتھا انٹرنیشنل ہندوکش کلچرل کانفرنس تین دن جاری رہے گا۔ اس کانفرنس کے ذریعے ہندوکش ریجن اور یورپ کے محققین کو مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے مسائل سننے کا بھی موقع میسر ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے