جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتحاد قبائل کے صدر ملک میر اسلم خان آفریدی،ملک محمد اللہ، ملک وزیر و دیگر نے کہا ہے کہ لینڈ ریونیوں ریکارڈ کا تاحال قبائلی علاقوں کو توسیع نہیں ہوئی ہے اور نا ہی اس محکمے کا یہاں کوئی ریکارڈ موجود ہے، انھوں نے کہا کہ ولی بابا زمین ہمارے ابا و اجداد کی میراث ہے اور ہم صدیوں سے یہاں آباد ہیں،جہاں پر حکومت نے ہمارے لئے سرکاری بوائز پرائمری بھی سکول بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ غیر مقامی شخص سابقہ ریٹائرڈ آئی جی ایف سی نادر زیب و دیگر مقامی انتظامیہ کیساتھ مل کر ہمارے زمینوں پر قابض ہونا چاہتا ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر واقعی یہ لوگ یہ زمین اپنا حق سمجھتے ہیں تو قانونی چارا جوئی استعمال کر کے عدالت سے رجوع کریں،دوسری بات یہ ہے کہ عدالتی احکامات کے بغیر انتظامیہ کس قانون کے تحت ڈائریکٹ کسی کی جائداد پر غیر قانونی ڈی مارکیشن کر سکتا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ مقامی انتظامیہ اور فورسز کو استعمال کر کے بعض افراد حالات خراب کر رہے ہیں جسکے نتائج خطرناک ہونگے اسلئے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف وزیر اعلی خیبر پختونخواہ،کورکمانڈر پشاور،آئی جی پولیس و مقامی انتظامیہ ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے تاکہ مقامی افراد کے حقوق متاثر نہ ہو اور حالات خراب نہ ہوں۔