جمرود ( مانند نیوز ) صوبہ خیبر پختون خواہ پرائمری سکول اساتذہ کے صدر عزیز اللہ کے کال پر ضلع خیبر پرائمری سکول اساتذہ نے جمرود پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مختلف نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے ہیں جبکہ اساتذہ کے حقوق کے لئے نعرے لگا رہے تھے۔مطالبات کے حوالے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ پرائمری اساتذہ کو گریڈ 15 دیا جائے، PSHT کو بنیادی گریڈ 16 دیا جائے، ماہانہ پینشن کی کٹوتی نامنظور، پے اینڈ پینشن اصلاحات پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، مہنگائی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ پرائمری سکولوں کے طلباء کو کتب کی ترسیل جلد از جلد کیا جائے۔ اخر میں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔