دیر پائین (مانند نیوز) دیر پائین میں ڈینگی کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان کے زیرصدارت ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر ارشاد روغانی، نمائیندہ لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن، تمام ٹی۔ایم۔اووزنے شرکت کی۔ ڈی۔ایچ۔او ڈاکٹر ارشاد روغانی نے ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور تحصیل ادینزئی و تحصیل لال قلعہ میں زیادہ مثبت کیسز کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالولی خان نے تمام ٹی ایم اووز کو ہدایات جاری کئے کہ تمام تحصیلوں میں ڈینگی کو کنٹرول کے حوالے سے جاری کام کو مذید تیز کریں تاکہ ڈینگی کو مذید پھیلنے سے روکا جا سکے۔