چترال (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے ایون ٹو بمبوریت روڈ کا با قائدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال وقاص مسعود چودھری,GM اورPD این ایچ اے،ایڈیشنل اے سی عدنان حیدر ملوکی اور علاقہ عمائدین بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علاقے کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کو بتایا کہ جن کے اراضی متاثر ہو ئی ہیں ان کو جلد معاوضہ زمین ادا کیا جائے گااور GMاین ایچ اے اور PDاین ایچ اے کو ہدایت کی کہ کام کو موثر اور شفاف طریقے سے مکمل کروایں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر کے ساتھ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) کے وفد نے افغان مہاجرین اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ملاقات کی۔ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔وفد نے ڈی سی کو بتایا کہ بہت جلد جن دو سکولوں میں کمروں کا مسئلہ تھا وہاں کمرے تعمیر کی جائیں گے اورہسپتالوں،محکمہ تعلیم،سولرائزیشن اور چینلائزیشن کے علاوہ دروش میں اسپورٹس کمپلکس بھی تعمیر کرنے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے پروپوزل بھیجنے کی درخواست کی؎؎اور بحالی کے کاموں میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کی۔