چترال (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوارالحق کی ہدایت پر لوئر چترال ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چترال نے گولین اور مستجابندہ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔ ان دو فری میڈیکل کیمپوں میں تقریباً 1300 افراد کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی چترال انور اکبر نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس میں دوسرے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور چترال کے لوگوں کی مدد کرنے پر ڈاکٹروں اور سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔