بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) ضلع ملاکنڈ کے سیلاب متاثرین کی مالی امداداورمعاوضے کی فراہمی کا پورا نظام کمپیوٹرازڈ کر دیا گیا12 کلیم اسیسمنٹ کمیٹیوں نے جی پی ایس سسٹم کے تحت خیبر بنک کے ذریعے متاثرین کو براہ راست ادائیگیوں کا اغاز کر دیا ہے ڈی ڈی ایم یونٹ انچارج زاہد خان نے میڈیا کو بتایا کہ کلیم کمیٹیاں محکمہ ہیلتھ وایجوکیشن کی آئی ایم یواہلکاروں ویلج سیکرٹریوں سی اینڈ ڈبلیو ایری گیشن اور لائیوسٹاک ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہیں سیلاب سے متاثرہ جگہ سے اپنی آن لائن سروے رپورٹ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ یونٹ کے ڈش بورڈ پر ڈالتیں ہیں جو ڈی سی کی منظوری سے پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی پشاورکو فراہم کردی جاتی ہیں جس کے بعد صوبائی حکومت کے پہلے سے جاری کردہ فارمولے کے مطابق معاوضے کی رقم خیبر بنک منتقل کر دی جاتی ہے جہاں سے متاثرہ شخص آسانی وصول کر  سکتا ہے انھوں نے کہا کہ آن لائن ادائیگیوں کے پہلے روز11افراد نے اپنا معاوضہ وصول کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے