بٹ خیلہ (نمائندہ مانند) بٹ خیلہ میں ریسکیو1122سینٹر کی تعمیر کیلئے سی اینڈ ڈبلیو آفس کے قریب دو کینال زمین مختص کر دی گئی ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیراحمد کی خصو صی ہدایت پر سینئر ایمر جنسی آفیسرملاکنڈ ارشد اقبال نے بٹ خیلہ سیٹشن ڈبل ون کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی زمین کیا معائنہ کیااس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے سب ڈویژنل آفیسر انجینئر منیب خان اور تحصیل بٹ خیلہ کے پٹواری بھی موجو تھے اس موقع پر مختص کی گئی زمین کی نشاندہی اور حد بندی کی گئی۔