ہنگو (مانند نیوز) پرائمری سکولوں کے اساتزہ کا مطالبات کے حق میں بھر پور احتجاج، اپٹکا کے صدر حاجی رحمان کی قیادت میں اساتزہ کی مین چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی، ریلی میں ضلع بگر سے اساتزہ اور سرکاری ملازمین کی شرکت، صوبائی حکومت اساتزہ سے پنجہ ازمائی کرنے سے باز رہے، معماران قوم کا سڑکوں پر احتجاج صوبائی حکومت کی بے حسی کا مظہر ہے، پنشن، سکیل اپریگریڈیشن سمیت دیگر مطالبات پر یک زبان اور ہم آواز ہیں۔ضلعی صدر حاجی رحمان اور دیگر کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کے پرائمری اساتزہ نے اپٹکا کے پلیٹ فارم سے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی۔جس میں اگیگا کے صدر عرفان بنگش، سکولز ایسوسی ایشن کے صدرعقل بادشاہ، یونین کونسل سیکریٹریز سمیت اساتزہ اور دیگر محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے مطالبات کے حق میں جزباتی نعرے بازی کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اپٹکا کے صدر حاجی رحمان، اگیگا کے صدر عرفان بنگش، سکولز افیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عقل بادشاہ، اپٹکا کے جے ایس قادر زمان، چیر مین فیاض علی، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پرائمری اساتزہ کو دیوار سے لگا رکھا ہے ۔اور اساتزہ مہنگائی کے اس دور میں انتہائی تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔حاجی رحمان اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ پنشن کا نیا طریقہ کار کسی صورت قبول نہیں ۔پرائمری ٹیچرز کا سکیل پندرہ اور پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر کا 17 سکیل ہمارے دیرنہ مطالبات ہیں اس کے علاقہ ایشہاک اساتزہ کو مستقل کرنے کے۔معاملے پر حکومتی خاموشی بھی کسی صورت قبول نہیں۔مقررین نے کہا کہ اساتزہ کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں تمام اساتزہ یک زبان اور یک جان ہیں۔اساتزہ رہنماوں نے واضح کیا کہ پر امن احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گئے جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو حقیقی رنگ نہیں دے دیتی۔اساتزہ رہنماوں نے قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنشن کا سابقہ نظام بحال کیا جائے، پرائمری اساتزہ کو پندرہ اور ہیڈز کو 17 سکیل دیا جائے نیز ایڈہاک اساتزہ کو مستقل کیا جائے۔