کرک (مانند نیوز)  خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ کمپیو ٹر سائنس کے  ایم ایس سکالرصفدر فہیم نے  یونیورسٹی میں اپنے  تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم ایس کی ڈگری مکمل کی ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ صفدر فہیم کے  سپروائزرشعبہ کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر تھے جبکہ کو سپروائزر   کمپیوٹر سائنس کے سربراہ ڈاکٹر محمد انعام الحق اور بیرونی ممتحن شعبہ کمپیوٹرسائنس یو نیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اقبال قاسم تھے   اس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر محمد انعام الحق نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مختصر عرصے  میں ایم ایس سکالراپنی ڈگری مکمل کرے  خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جو ہر علی نے  ایم ایس سکالر صفدر فہیم اور انکے سپروئزر کو مبارکباد دی ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے