بٹ خیلہ (مانند نیوز) پی ڈی پی اے پاکستان سیالکوٹ ونگ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقہ قلنگئی حصار بابا میں 27خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کیے گئے اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے رہنماگل رحمن کی رہائشگاہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیلاب سے متاثرہ افراد نے شرکت کی الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کی جانب سے فراہم کردہ سیلاب متاثرین کی مستحق افراد کی ریکارڈ کے مطابق پی ڈی پی اے پاکستان سیالکوٹ ونگ کے سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد عارف ارائیں نے ڈینٹل ٹکینشن ایسوسی ایشن رجسٹرڈ خیبرپختونخواہ کے سینئر عہدیداران ڈاکٹر انوارالحق سابقہ چیئرمین عزیز اللہ عبدالحق اور عثمان خان کے ہمراہ 27سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں فی کس 10ہزار روپے اور مجموعی طورپر دولاکھ 75ہزار روپے تقسیم کیے گئےاس موقع پر ڈاکٹر عارف ارائیں ڈاکٹر انوار الحق عثمان خان اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم سب کو سیلاب کے باعث متاثرہ ہونے والے افراد کے ساتھ مدد کرنے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچائیے تاکہ مصبیت زدہ گھرانوں کی جلد بحالی ممکن ہوسکے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہر پاکستانی دکھ کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ افیتیں اتی ہیں تاہم یہ مصبیت کی گھڑی اللہ تعالی کی مدد اور رحمت کےساتھ ختم ہوجائیگی ہم اللہ سے دعاگو ہے کہ تمام سیلاب زدگان کوجلد ازجلد اپنے سابقہ اور بہتر حالت میں واپس لائے انہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں سیلاب زدگان کی مددکررہی ہیں جو قابل ستائش ہے اورہم سب کو اپنے استطاعت کے مطا بق سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہئیے انہوں نے سیلاب متاثرین کو دلاسہ دہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کیطرف سے ہم سب پر سیلاب کی افت ائی ہیں مگر یہ ہم سب کےلئے ایک ازمائش کی گھڑی ہےاس پر ہمیں صبراستقلال کے ساتھ پورا اترنا چائیے تاکہ اللہ ہم سب سے راضی ہوجائے اللہ ہم سب کی حالت بہتر کرےگا۔