ہری پور (مانند نیوز ) اقدام قتل اور رسہ گیری جیسے جرائم میں مطلوب ملزمان اشتہاری گرفتار۔ ہری پور پولیس ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او خانپور سرکل جمیل الرحمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مکھنیال ساجد نواز نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے مقدمہ علت 130 مورخہ 24 جولائی 2022 جرم 324/380/429/411/34/15AA میں مطلوب ملزم اشتہاری کو جدیدسائنسی وتکنیکی زرائع سے معلومات حاصل کرکے مختلف مقامات پرچھاپہ زنی کیدوران عمران خان ولد علی اصغر سکنہ بانڈی کوہالہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔