جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبرتحصیل جمرود علاقہ علی مسجد سے تعلق رکھنے والے حاجی کبیر خان،کفایت اور خالد نے اپنے گھر کے خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کیری ڈبہ گاڑی میں علاقہ غنڈی اپنے رشتہ داروں کے گھر جا رہے تھے کہ اچانک پرائیوٹ کار نے ہمارا راستہ روکا جس سے تختہ بیگ پولیس اہلکار منظور، یونس،حامد اور ایک اوور پولیس اہلکاربغیر لیڈی پولیس کے اُتر کر سخت رویہ اختیارکرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں منشیات ہے ہمیں تلاشی لینے دیں انھوں نے کہا کہ ہم نے نہایت خوش اخلاقی سے کہا کہ ہمارے ساتھ گھر کے خواتین ہیں منشیات کا کام نہیں کرتے ہم باعزت لوگ ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں نے ایک نہ سنی اور گاڑیوں کے دروازیں خود کھول کر زنانہ کو ہراساں کر کے انکے ساتھ ہاتھ میں موجود سامان لیکر پھاڑ دیا جبکہ تلاشی کے بعدگاڑی سے کوئی غیر قانونی چیزبھی برآمد نہ ہوسکی۔مزکورہ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف قبائلی روایات کی دھجیاں اڑائی بلکہ خیبر پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بنے۔ان میں سے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر گاڑی میں منشیات موجود ہیں تو آدھے منشیات مجھے دیکر اپکو چھوڑ دونگا  اور ساتھ ہی مخبر کے معلومات بھی دیدونگا تاہم اسکے دو لاکھ الگ پیسے دینے ہونگے۔میری جانب سے انکار کے بعد انھوں نے گاڑی کی مزید جامع تلاشی کے بہانے ہمیں پولیس سٹیشن لیجانے کی بجائے بازارمارکیٹ کے ایک مستری خانہ لے گئے جہاں پہلے سے پولیس اہلکاروں کی الگ پارٹی بھی موجود تھی وہاں بھی گاڑی کی تفصیلی تلاشی لے لی گئی جس سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا۔حاجی کبیر خان نے اس ظلم و ہراسانی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی، آئی جی پولیس، سی سی پی او پشاور و ڈی پی او خیبر سے مطالبہ کیا کہ میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور خواتین کی بے عزتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی میں عمل میں لائے تاکہ پولیس محکمہ ا س قسم کے افراد سے پاک ہوسکے۔b

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے