ٹل ( مانند نیوز ) دوآبہ اور کربوغہ شریف کے اقوام کے درمیان حد برادری کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا دونوں اقوام کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن فائرنگ سے 14افراد زخمی زخمیوں میں 4طلباء اور 2خواتین بھی شامل جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیئے گئے شدید فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ضلعی انتظامیہ اور فورسز سمیت مختلف اقوام کے مشیران جائے وقوعہ پہنچ کر سیز فائر میں کامیاب 3ماہ تک دونوں قوموں کے درمیان امن تیگہ اور ڈی سی آفس میں گرنیڈ جرگہ کے ذریعے مسئلے کے حل پر اتفاق ۔واقعات کیمطابق تحصیل ٹل کے علاقہ دوابہ اور کربوغہ شریف کے اقوام کے  مابین عرصہ سے جاری حد براری کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا اور جمعرات کی صبح دونوں قوموں میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس مین مجموعی طور پر 14افراد زخمی ہوگئے جن میں 4طلباء اور 2خواتین بھی شامل ہے ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق مہمند ،ڈی پی او آصف بہادر ،کرنل علاؤ الدین ، تحصیل چیئرمین مفتی عمران ،تحصیل چیئر مین ہنگو عامر غنی ،ساںقہ ایم پی اے مفتی سیدجنان،اے این پی کے ملک روح الامان سمیت ٹل،سروزئی،دلن،درسمنداور طورہ وڑی کے قومی مشیران موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جانب فائر بندی میں کامیاب ہو کر دونوں قوموں کے مابین 3ماہ کیلئے امن تیگہ رکھنے میں کامیاب ہوگئے اور باقاعدہ طور مدرسہ مختیار الدین کربوغہ میں طویل نشست کے بعد دونوں فریقین کو فوری فائر بندی پر راضی کر دئے اور مسئلہ کے مستقل حل کیلئے ڈی سی آفس  میں گرنیڈ جرگہ پر اتفاق کیا گیا دونوں فریقین کی جانب سے 4,4رکنی مذاکراتی ٹیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں قوموں کے مابین مسئلہ کے مستقل حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں گرنیڈ جرگہ میں ٹل،طورہ ورڑی، سروزئی،درسمند،اور دلن کے قومی مشیران سے ایک مشر گرنیڈ جرگہ کا ممبرہو گا جو کہ مسئلہ کے مستقل حل تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے