کھلابٹ ( مانند نیوز ) چھوہر کالونی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا ڈینگی مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ڈینگی وائرس میں مبتلا خاتون جان کی بازی ہار گئی گزشتہ کئی ہفتوں سے چھوہر کالونی میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑ رکھے ہیں تاحال ضلعی انتظامیہ ہری پور اور متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے گھر گھر اسپرے متاثرہ خاندانوں کو مچھر دانیوں کی فراہمی سمیت دیگر کسی قسم کے کوئی حفاظتی انتظامات نہ ہو سکے چھوہر کالونی میں اب تک درجنوں خاندان متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ہری پور کی ویلج کونسل چھوہر شریف کی حدود ملحقہ آبادی سیکٹر نمبر2 محلہ محلہ چھوہر کالونی کے عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک چھوہر کالونی کے درجنوں خاندان ڈینگی وائرس کا شکار ہوۓ گزشتہ روز چھوہر کالونی کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدار محمد اکرم کی زوجہ نوجوان سماجی ورکر محمد شعیب کی والدہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سیٹھ  محمد منظور کی ہمشیرہ  جاں بحق  ہوئیں مرحومہ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے کالس قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحومہ کا نماز جنازہ گزشتہ دن 11 بجے ادا کیا گیا نماز جنازہ میں چھوہر کالونی کھلابٹ  ہری پور اور گردونواح  سمیت دور دراز  علاقہ جات کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی واضح رہے کہ چھوہر کالونی و گردونواح میں ڈینگی وائرس گزشتہ کئی ہفتوں سے عروج پکڑ چکا ہے اب تک درجنوں خاندان متاثر ہو چکے ہیں بعض پورے پورے گھرانے ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں آۓ ہیں چھوہر کالونی میں ڈینگی وائرس کی شدت نے خطر ناک صورت حال اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے دن بدن ڈینگی کے کیسوں میں خوف ناک اضافہ ہو رہا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ ہری پور اور متعلقہ محکمہ جات کی طرف سے تاحال کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات نہ اٹھائے جا سکے جس کی وجہ سے عوام علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے عوام علاقہ نے ضلعی انتظامیہ ہری پور سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کی عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمشنر ہزارہ اور صوبائی حکومت سے چھوہر کالونی میں گھر گھر اسپرے درجنوں متاثرہ خاندانوں کو مچھر دانیوں کی فراہمی سمیت دیگر حفاظتی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈینگی وائرس کے روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا سکیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے