تخت بھائی ( مانند نیوز ) تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر سری بہلول کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ۔ دو کمسن بچے جان بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی۔اطلاعات کے مطابق سری بہلول کے قریب بارات میں شامل کیری ڈبہ، موٹر کار اور ڈاٹسن کے درمیان خوفناک تصادم۔ جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سورا دو کمسن بہنیں 8 سالہ درشہوار اور 3,ماہ کی میمونہ جان بحق جبکہ انکی 30 سالہ والدہ ریشماء اور والد ارشد سکنہ گدر حمزہ خان شدید زخمی.دوسری طرف موٹر کار نمبر HLF 6297 میں سوار سول جج درگئ ریاض اسلم داوی اس کی 27 سالہ ذوجہ مسماة حناء بی بی دو کمسن بیٹے 7 سالہ خوشحال خان ۔ 8 سالہ اقل خان اور ایک بیٹی 6 سالہ گل ورینہ سکنہ باغ ارم مردان شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طور پر ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا۔جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تخت بھائی پولیس نے زخمی ہونے والے اعجاز اسلم ولد قاضی اسلم سکنہ باغ ارم مردان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے گاڑیوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی۔سول جج درگئ ریاض اسلم داوی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔سول جج ریاض اسلم داوی سابقہ پرنسپل اور قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار اسلم خان کے صاحبزادے اور سابقہ ایس ایچ او فضل اکبر خان کے داماد ہے۔۔خاندان حادثے میں زخمی ہونے والے خاتون مسماۀ ریشماء کے بھائی فیصل خان کی منگنی تقریب میں شرکت کے لئے لیبر کالونی ھال تخت بھائی ارہے تھے۔کہ دونوں گاڑیوں کوسامنے سے انے والے تیز رفتار ڈاٹسن نے ٹکر مارکر خوشی کی تقریب کو غم میں بدل ڈالا ۔