اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کے لئے باہر نکلیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے