اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف (آج)19 سے 23 ستمبر تک امریکا کے شہر نیویارک کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، کابینہ اراکین اور اعلی حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم خطاب میں حالیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کریں گے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور امریکی صدر عالمی رہنماؤں کو استقبالیہ بھی دیں گے۔وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم اس دورے کے دوران گلوبل فوڈ سکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وہ مختلف سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جنرل اسمبلی کیصدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے