سڈنی (مانند نیوز ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے مزید 30 لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔آسٹریلین وزیر برائے بین الاقوامی ترقی پیٹ کونرے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہو رہا ہے اور سیلاب سے مزید زندگیاں، خوراک اور فصلیں متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین حکومت کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور آسٹریلوی امداد عالمی خوراک پروگرام کے تحت دی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر آسٹریلیا کی حکومت اور عوام سے تشکر کا اظہار کیا تھا۔آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ وتجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلیا نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر ہنگامی انسانی مدد کے تحت مالی معاونت کا اعلان کیا اور آسٹریلیا کی جانب سے امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے