سوات (مانند نیوز) لوئر چترال ایس ایچ او تھانہ شعور دلشاد پری کی تعیناتی سے علاقے میں کافی حد تک جرائم کا خاتمہ ہوگیا ہے عوامی حلقوں کے مطابق جب سے دلشاد پری تھانہ شعور میں بطور ایس ایچ او تعینات ہوگئے ہیں تو علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا اعزاز حاصل کیا کردیا ہے مگر بدقسمتی سے کچھ بدنام لوگ جو ایک سیاسی جماعت کے نام پر ایس ایچ او صاحبہ کو دبانی کی کوشش کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم ایس ایچ او صاحبہ کی ہر قیمت پر یہاں سے ٹرانسفر کرواینگے جس پر شعور کے عوام میں سخت بے چینی پیدا ہوئی ہے عوامی حلقوں کے مطابق ان کی تعیناتی سے علاقے میں کافی حد تک جرائم میں کمی آئی ہے جبکہ ایس ایچ او صاحبہ دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور لا اینڈ آرڈر کو خراب کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائیاں کررہے ہیں اور کسی کو قانوں اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیتی عوام کے مطابق ایس ایچ او صاحبہ کا شمار چترال کی بہترین آفیسرز میں کیا جاتا ہے ایس ایچ او دلشاد پری ایک نڈر قابل اور فرض شناس پولیس آفیسر ہے SHO صاحبہ خود اپنے سٹاف کے ساتھ 24 گھنٹے علاقے کی حفاظت کے لیے روڈ پہ موجود رہتی ہیں اور کسی بھی طرح کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے دن رات ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں