اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی سٹی پر کام جاری ہے۔40ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے تعمیرہونیوالا یہ شہرڈیڑھ کروڑ لوگوں کی ضروریات پوری کرے گااوریہ پاکستان کاپہلاسرسبز وسمارٹ شہر ہوگا۔دریا کے کنارے تعمیر ہونیوالا یہ عمودی شہر ملکی وغیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہت سے مواقع پیدا کریگا اور دنیاکے سب سے بڑے آبی رُخ کا حامل شہر ہوگا۔ان خیالات کااظہار عمران خان نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ اس میں 3بیراج ہوں گے جن سے270ارب لٹر پانی کی بچت ہوگی جسکی لاہورکے یزیرِزمین ذخیر آب کواشد ضرورت ہے۔گزشتہ برس شروع کیاجانیوالا 5000ایکڑرقبہ پر محیط جنگل کا ماحول دوست رکھ جھوک منصوبہ بھی اسکاحصہ ہے۔سیلاب سے بچا ؤ کے لئے قدرتی مٹی سے جدید انداز میں پُشتے بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے