بٹ خیلہ (مانند نیوز) جماعت اسلامی ملاکنڈ کا ایک روزہ ضلعی تربیتی اجتماع 22ستمبر بروزجمعرات سہ پہر4بجے تا نماز عشاء آکسفرڈ اکیڈمی بٹ خیلہ میں ہو گامہمان خصوصی مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ہونگے جبکہ مجلس ختم نبوت کے صدر مفتی امتیاز مروت اور امیر ضلع مولانا جمال الدین بھی اجتماع سے خطاب کریں گے جماعت اسلامی تحصیل بٹ خیلہ کے امیر امجدعلی شاہ نے کارکنان اور عوام سے وقت مقررہ سہ پہر چار بجے بھرپور شرکت کی استدعا کی ہے۔