نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہاہے قوم کو کپتان کی کال کی انتظار ہے، اس بار کپتان کی کال پر اسلام آباد جائنگے تو حکومت گراکر واپس آئنگے،وزیراعظم کچکول لیکر باہر کے دوروں پر جاکر غیر ملکی حکمرانوں کے پاؤں پڑ کر پیسے مانگ رہے ہیں لیکن بیرونی ممالک اور این جی اوز ان پر اعتماد کو تیار نہیں،معیشت خطرناک صورت اختیار کرچکی ہے ملکی نظام چلنے کا قابل نہیں رہا، اس صورتحال سے ملک کو کپتان ہی نکال سکتاہے،الیکشن بھی کپتان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے،مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کونسی شرائط منواکر موجودہ حکومت کا حصہ بنے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقوں مصری بانڈہ، پلوسء، زخمی قبرستان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب اور تنگی خٹک میں ایریگیشن پل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مصری بانڈہ میں چیئرمین ویلج کونسل کلیم اللہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ زخمی قبرستان میں عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رھنما محمد دین نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، پرویز خان خٹک نے کہا کہ عمران خان قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، حقیقی آزادی کی یہ جنگ کامیابی سے ہمکنار ہونے والی ہے،پرویز خان خٹک نے کہاکہ یہ عوام کی خوش قسمتی تھی کہ میں 2013میں وزیراعلی خیبرپختونخوا بنا تو ضلع نوشہرہ میں ھر شعبے کی سمت کو ترقی سے ہمکنار کیا،دریائے کابل کے سائڈوال حفاظتی پشتے تعمیر کئے جس پر 14 ارب لاگت آئی نوشہرہ کو سیلاب سے محفوظ رکھا لیکن بعض مقامات پر کسی نے بدمعاشی دکھاکر کسی نے بھینسوں کو چرانے کیلئے بند میں راستہ چھوڑا کسی نے مدارس و مسجد کے نام پر شراکت حفظتی پشتے تعمیر کرنے نہیں دیا جسکے باعث حالیہ سیلاب میں چند مقامات پر ان لوگوں کے کرتوتوں کے باعث سیلاب آیا لیکن اب میں کسی کی بدمعاشی اور مولوی کا دباؤ نہیں مانونگا اور نوشہرہ کے عوام کو مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں کی اونچائی اور مضبوطی کیلئے ھر حد تک جاؤنگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے