سوات (مانند نیوز) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ضلعی محکمہ صحت سوات کو تین گاڑیاں حوالے کی گئیں۔ یہ گاڑیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات و صحت عامہ سے متعلق دیگر خدمات پہنچانے کے مقصد سے فراہم کی گئی ہیں۔ گاڑیاں حوالے کرنی کی تقریب منگلور ہسپتال میں منعقد ہوئی جسمیں ایریا کوارڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے گاڑیاں ڈی ایچ او آفس کے ڈاکٹر کفایت کے حوالے کیں۔ اس موقع پر ڈویژنل ای پی آئی آفیسر ڈاکٹر سہراب، ڈیزیز سرویلنس آفیسر ڈاکٹر حیدر اور پی ڈی اے ملاکنڈ ڈویژن ہارون حیات بھی موجود تھے۔  یاد رہے کی سیلاب کے بعد عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کیلئے نمائندہ ڈاکٹر پلیتہ گُنرتنا ماہی پالا نے ضلع سوات کا دورہ کیا تھا اور ضلعی محکمہ صحت کو مزید تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے