نیویارک(مانند نیوز ڈیسک)ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئر پورٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی صدر جوبائیڈن کے استقبالیے میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سے بات چیت بھی ہوگی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، شہباز شریف سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور جموں و کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے